Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی دوسری سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی جبکہ اکیڈیمی کے طلباو طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ٹیچر ز کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کثیرتعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر عالمگیر خان نے کہاکہ چترال میں معیاری تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ضلعے کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ شہید کے کارنامے لوگوں کے زبان زد عام ہیں جبکہ اس کوچنگ اکیڈیمی کو ضرورت کی بنیاد پر قائم کرکے اور اس میں ذاتی دلچسپی لے کر انہوں نے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مثالی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شہید اسامہ کے کارنامے ہمیشہ کے لئے یاد رکھے جائیں گے جس نے عملی طور پر ثابت کردیا کہ سول سرونٹ عوام کے خادم ہوتے ہیں اور ایسے خادم ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ وجاوید رہتے ہیں۔ عالمگیر خان نے اکیڈیمی کے انتظامیہ کویقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اسے حاصل رہے گی ۔ اس موق پر گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین، اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فداء الرحمن، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین ، پروفیسر تنزیل الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ افیسر محمد صالح، اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات طارق محمود، پروفیسر شفیق احمد اور دوسرے معززین اس موقع پر موجود تھے۔
osama warraich academy chitral annauarsary22

osama warraich academy chitral annauarsary


شیئر کریں: