Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظامیہ کی دریائے کے کنارے کوڑا کرکٹ پھیکنے اورپانی کو آلودہ کرنے کے رپورٹ کا نوٹس لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال شہر کے احاطے میں دریائے کے کنارے کوڑا کرکٹ پھیکنے اور دریا کے پانی کو آلودہ کرنے کے رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او قادر ناصر کے ہمراہ دنین اور کڑوپ رشت کا دورہ کیااور اس عمل کے مرتکب افراد سے باز پرس کی جس پر انہوں نے اپنے اخراجات پر گنداٹھانے اور دوبارہ اس سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے غیر قانونی طور پر دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے زیر تعمیر کاموں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ac chitral visit 2


شیئر کریں: