Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش تحصیل میں گرین اینڈ کلین مہم کا آغازاوراگاہی واک، وی سی سوئیر میں‌بھی اگہی واک

Posted on
شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمز رپورٹ)دروش میں گرین اینڈ کلین صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش ، ٹی ایم او مصباح الدین و دیگر عمائدین دروش نے جھاڑو لگاکر مہم کا آغاز کیا جب کہ طلبا نے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا۔ گرین اینڈ کلین مہم میں اگاہی واک کا بھی اہتمام ہوا جو کہ ریسٹ ہاؤس دروش سے شروع ہوتے ہی واپسی میں چوک میں احتتام پزیر ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا مطلب صاف ستھرا رہناہے۔ہمیں روحانی صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ہمارا جسم اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک تندرست جسم صحت مند تب ہی رہ سکتا ہے جب تک اس کی مناسب صفائی کی جائے۔ اس لیے جسم کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں سے بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ ٹی ایم او دروش مصباح الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے دروش سے کچڑے کا مکمل خاتمہ کر کے وزیر اعظم عمران خان کے میشن کو اگے لے جانے میں اپنے کاوشوں کو بروئے کا ر لاوں گا۔دروش میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں دوکانوں کے سامنے کوڑا دان اور خوبصورتی کیلئے دیواروں کو پینٹ کیا جائے گا۔ ٹی ایم او مصباح الدین نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے دروش کو تحصیل کا درجہ دیا اور تحصیل دروش میں عوامی آڈوں میں پبلک لیٹرینیں اور خواتین انتظار گاہ کی کوئی خاص بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات پیش ہیں جنہیں جلد از جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام بھی ہمیں صاف ستھرا رہنے کی ہدایت دیتا ہے اور صفائی کو نصف ایمان قرار دیاہے۔صفائی اسلام کا بہترین عمل ہے۔آخر میں قاری جمال عبد الناصر، ممبر تحصیل کونسل قسور اللہ قریشی ، تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز اور دیگر عمائدین دروش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
drosh clean and green campaign chitral 1

drosh clean and green campaign chitral 2

drosh clean and green campaign chitral 3

drosh clean and green campaign chitral 7

………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………

ویلج کونسل سوئیر میں‌کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی مہم کا آغاز
دروش (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ویلج کونسل سوئیر میں بھی صفائی مہم کا آغا ز کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک اگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ویلج ناظم، کونسلرز و دیگر مکاتب فکر کے ساتھ مقامی سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے۔ واک کے اختتام پر باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ جس میں ویلج ناظم ، وکونسلرز کے ساتھ سکول کے بچوں نے بھر پور حصہ لیا۔ اور اس مہم کا اعادہ کیا کہ علاقے سے گندگی اور کوڑا کرکٹ کو ختم کریں گے۔

vc sweer clean and green campaign chitral 3
vc sweer clean and green campaign chitral 1

vc sweer clean and green campaign chitral 2

 


شیئر کریں: