Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مریضوں کو غیرضروری طورپرپشاورمنتقل کرنے کی بجائے مقامی ہسپتالوں میں علاج کیجائے۔۔وزیراعلیٰ

Posted on
شیئر کریں:

مریضوں کو غیر ضروری طور پر پشاور منتقل کرنے کی بجائے مقامی ہسپتالوں میں علاج کیا جائے۔۔وزیر اعلیٰ
chitral times news cm

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی محکموں کے سو روزہ پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سو روزہ پلان آئندہ پانچ سالوں کیلئے حکومتی ترجیحات کا آئینہ دار ہو گا، پلان کے تحت عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔اُنہوں نے محکموں کے اعلیٰ انتظامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں سو روزہ پلان کے تحت اہداف کے بروقت حصول کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں سو روزہ پلان کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان، صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی، وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ، آئی جی پی صلاح الدین محسود اور سابقہ فاٹا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت سو روزہ پلان پر مصروف عمل ہے اور اُمید ظاہر کی کہ اس پلان کے نتیجے میں تمام شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود پر منتج ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سو روزہ پلان امسال دسمبر تک مکمل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلان آئندہ پانچ سال کے لیئے حکومتی ترجیحات کا آئینہ دار ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سو روزہ پلان کے حوالے سے صوبائی اور مرکزی حکومت ایک پیج پرہیں۔اُنہوں نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اہداف کے بروقت حصول کے لیئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ محمود خان نے سو روزہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ 7سے10روز میں اجلاس بلانے کا عندیہ دیا اور محکموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ریگولر اجلاس کا انعقاد کریں۔ پلان ہر حوالے سے مکمل اور قابل عمل ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی بہترین کارکردگی کی بدولت عوام نے پی ٹی آئی پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سو روزہ پلان پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ اجلاس کو سو روزہ پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ای گورننس جیسے اقدامات سو روزہ پلان کو مزید مستحکم بنائیں گے جس کے نتیجے میں عوام دوست پالیسیاں بنائی جا ئیں گی۔ سو روزہ پلان کی کامیابی کیساتھ ساتھ حکومت بی آرٹی کی بروقت تکمیل کے لیئے بھی کوشاں ہے اور آئندہ سال مارچ تک عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ سو روزہ پلان میں شامل کئی ایک اہداف حاصل کئے جا چکے ہیں جن کا بہت جلد افتتاح ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سو روزہ پلان کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائیگی جو آئندہ کی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔اجلاس میں قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کی ترقی کے پلان پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا قبائلی عوام کو فوری ریلیف دینے اور صوبائی محکموں کی نئے اضلاع تک توسیع کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں متعلقہ وفاقی فورمز پر سنجیدہ کوششیں یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15401