Chitral Times

Nov 16, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • وزیر اعلیٰ‌کا چترال میں برفانی تودے تلے دب کر جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

    November 5, 2018 at 9:35 pm

    پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چترال میں برفانی تودے تلے دب کر چارافراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کی والدہ کی وفات پر بھی انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے سندھ کے ضلع تھر میں غذائی قلت اور وائرل انفیکشن سے 9 بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پسماندہ خاندانوں سے ہمدردی اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی مغفرت کی دُعا کی ۔

  • error: Content is protected !!