Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی شیشی کوہ کے گورین گول میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)چترال کے تحصیل دروش کے دورافتادہ وادی شیشی کوہ کے علاقہ گورین گول میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے چاروں افراد بالائی چراگاہ سے مویشیوں کو لانے جارہے تھے کہ تودے کی زد میں آئے۔ گورین گول شیشی کوہ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے چار افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد میں،مومن اور امیرزادہ پسران خائستہ خان ساکنان شاہی نور شیشی کوہ۔سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد ساکنان کاوتی شامل ہیں۔مقامی لوگ ہی ریسکیو میں حصہ لے تے ہوئے لاپتہ افرادکی تلاش میں مصروف ہیں۔ دروش پولیس ،چترال لیویز ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ کردی گئی۔ برف کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات بتایاجاتاہے۔
دریں اثنا حاجی انذرگل اور حاجی محمد شفا نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15307