Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی نے مختلف اضلاع کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبران کا اعلان کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے مختلف اضلاع کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی کا اعلان کر دیا ، اس امر کا اعلان گزشتہ روز منعقد ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد اتفاق رائے سے ضلعی الیکشن کمیشن کیلئے ممبران کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق ضلع پشاور کا الیکشن کمیشن نصر اللہ خان،ارباب محمد کمال،عزیز غفار،ذوالفقار چمکنی اور ارباب ناصر پر مشتمل ہو گا جبکہ پشاور سٹی کیلئے مہرین کامران ،محمد عمر خان سابق ناظم،کفایت اورکزئی،دانیال بلور اور حاجی ہدایت اللہ خان کے نام فائنل کئے گئے ہیں،اسی طرح مردان کیلئے جواد خان ٹکر، شاہ رخ امان ، احمد بہادر خان، فاروق اکرم خان اور ہارون خان ،نوشہرہ سے جمال خان خٹک، احسان اللہ وزیر، زرد علی خٹک، ملک زاہد خان اور نور عالم خان ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے،چارسدہ کیلئے ظفر اللہ خان (سرکی) فاروق خان (شیخو)،روحینہ بی بی ، گل باچا اور مسرت یار کو نامزد کیا گیا ،صوابی سے پرویز خان ایڈوکیٹ ، حیات اللہ ، زاہد خان (شیوہ)، خالد خان ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر تسلیم بی بی،ملاکنڈ کیلئے مسافر خان ،کرنل(ر) ابرار خان، شاہ روم خان، جمروز خان اور بشیر اللہ،اپر دیر کیلئے حاجی منور ، اعظم خان ،شاہ بہادر،ارشاد خان اور ملک عمران جبکہ لوئر دیر کیلئے حسین شاہ جان ،ملک محمد زیب،بخت زمان خان،ملک سجاد اور فضل معبود الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد کئے گئے،بونیر سے قریب الرحمٰن ایڈوکیٹ،سردار جہان خان ،اقبال خان چغرزئی ،اشتر خان ،فضل الٰہی اور سوات کیلئے رحمت علی خان عامر سعید خان،حسین علی، شاہ دوران اور صدیق علی خان کے نام فائنل کر لئے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15138