Chitral Times

Jan 27, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طورپر پی ایم ایس، گریڈ 17 کے پانچ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV) بنوں عزیزاللہ جان کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرہنگو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IV مردان عبدالصمد کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV) بنوں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو سید اقرار علی شاہ کوبحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرک ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرک شاہد رفیق کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہنگو محمد یوسف کریم کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک علامیے میں کیا گیا۔
دریں اثنا خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات فضل غنی (بی ایس۔18 )کی ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی ایس۔19 ) کے عہدے پر یکم جولائی 2012 سے پروفارمہ ترقی کی منظوری دیدی ہے۔ ا س امر کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم ، آرکائیوزاینڈلائبریریز حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: