
بروزگاوںمیں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، لاکھوںروپے کا نقصان
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ٹاوں کے نواحی گاوں بروزمیں آتشزدگی کے نتیجے رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ، ذرائع کے مطابق بروز کے رہائیشی فیاض کے گھر میں اچانک آگ لگی، جو دیکھتے ہی پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میںلیا. تاہم ریسکیو 1122 چترال کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی فائر فائٹرز کی ٹیم نے اپنی پیشوارانہ صلاحیت سے آگ پر قابو پالیا. بروقت آگ پر قابو پانے سے نزدیکی دوسرے گھر محفوظ رہے ، بروز کے مقامی افراد نے ریسکیو 1122چترال کی ٹیم کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں ریسکیو کی کار کردگی قابل تعریف ہے.آگ لگنے کی اصل وجہ وقتی طور پر معلوم نہ ہوسکی، بعض ذرائع کے مطابق گھر کے مالک نے خود ہی آگ لگائی تھی، تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے .