Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے تحت یکم تا 10نومبر تک منعقد ہونے والے ایبلٹی ٹیسٹس/انٹرویوز ملتوی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے اور ایپکا پی ایس سی کی اعلان کردہ ہڑتال کے پیش نظر یکم نومبر سے 10 ۔نومبر 2018 تک منعقد کئے جانے والے ایبلٹی ٹیسٹس/انٹرویوز کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے کمیشن ، مذکورہ ٹیسٹ/ انٹرویوز کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کرے گا۔ امیدواروں کو اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہ کے حق سے محروم کرنے اور پی ایس سی کے ملازمین کو پہلے سے الاٹ شدہ رہائش گاہ ہیں خالی کرنے کے لئے نوٹسسز کے اجراء کے بعد ایپکا پی ایس سی نے 29 اکتوبر2018 سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ہینڈ آوٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایک رسمی نوٹس ایپکا پی ایس سی کی جانب سے پی ایس سی انتظامیہ کو بھی جاری کیاگیا ہے اس لئے پی ایس سی انتظامیہ کی درخواست پر ایپکا پی ایس سی نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ 31 ۔اکتوبر 2018تک منعقد ہونے والے پہلے سے شیڈولڈ انٹرویوز میں کمیشن کی معاونت کے لئے متعلقہ عملے کو اس شرائط پر اجازت ہوگی کہ پی ایس سی انتظامیہ یکم نومبر 2018 سے شیڈول کردہ ٹیٹس اور انٹرویوز کو ملتوی کرنے کا اعلان کرے۔ اس امر کا اعلان سیکرٹری پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15090