Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواحکومت کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے آپریشن کی نگرانی کے لئے صوبائی سطح پر سیکرٹری انرجی اینڈپاورکی سربراہی میں چھ رکنی وزیراعلیٰ ٹاسک فورس قائم کردی ہے اسی طرح اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انفورسمنٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں اقدامات اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس اورانفورسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کے مطابق وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری توانائی وبرقیات جبکہ ٹاسک فورس کے دیگرارکان میں سیکرٹری انڈسٹریز،ڈویژنل کمشنرز،ایڈیشنل آئی جی آپریشن محکمہ پولیس اور چیف ایگزیکٹوپیسکو شامل ہیں۔ٹاسک فورس پورے صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرے گا ۔ چترال ٹائمز ذرائع کےمطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں انڈسٹریل اورکمرشل صارفین اوربڑے گھریلو صارفین کے خلاف جوکہ بجلی چوری میں ملوث ہیں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں گھریلواورزرعی صارفین کے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالاجائے گا اورانکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی سطح پر ضلعی انفورسمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگرارکان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)،ایس ای پیسکو اورسپیشل برانچ کے نمائندے ممبر ہونگے۔ ہر ڈپٹی کمشنرکے دفترمیں بجلی چوری کے خلاف شکایات سیل قائم کیاجائے گا۔اسی طرح آپریشن شروع کرنے سے پہلے بجلی چوروں اورفیڈرزکے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ضلعی انفورسمنٹ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کو آپریشن کے بارے میں رپورٹ ارسال کرینگی۔چترال ٹائمز ذرائع کے مطابق اسی طرح وفاقی وزیر توانائی اوروفاقی سیکرٹری پانی وبجلی مہینے میں ایک مرتبہ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے ساتھ اجلاس منعقدکرینگے اورآپریشن کی پیش رفت کاجائزہ لینگے۔بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کرنے سے پہلے صوبائی حکومت میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی کی مہم چلائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15086