Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان کےعوام کو ایل پی جی پر سبسڈی دیکرجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جائے۔جے یو آئی

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ)گلگت بلتستان کے عوام کو ایل پی جی پر سبسڈی دے کر جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے عمل کو روکا جائے۔ راولپنڈی اور مانسہرہ میں بارہ تیرہ سو روپے میں بکنے والا گیارہ کلو والا گیس سلنڈر گلگت پہنچتے پہنچتے جی بی کے عوام کو دو ہزار میں پڑھ جاتا ہے وفاقی حکومت ایک طرف گرین پاکستان کے دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا ضافہ کرکے جنگلات کے ساتھ ساتھ پھل فروٹ اور میوہ جات کے درختوں کو بھی کاٹنے پر مجبور کررہی ہے۔عوام کو ایل پی جی پر سبسڈی کے فراہمی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا عمل رک جائے گا۔ان سے ہیٹنگ اور کوکنگ کیلئے لکڑیوں کا استعمال کم سے کم ہوجائے گا۔اس لئے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے پسماندہ عوام کو ریلیف دیتے ہوئے گھریلو استعمال کی گیس کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹیشن پر خصوصی سبسڈی دے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جمعت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے غزنوی چوک سونیکوٹ کے عمائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے آئے روز مختلف اشیاء اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوردنی اشیاء اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے۔عوام جنگلات اور پھلدار درختوں کو کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس سے جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔حکومت اگر حقیقی معنوں میں گرین پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کو ایل پی جی کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹیشن پر سبسڈی کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔اجلاس کے آخر میں عمائدین نے سینئر صحافی ایمان شاہ کی صدر مملکت سے ملاقات کے دوران تھری فور جی سروس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی میں سبسڈی کا پرزور مطالبہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کے سامنے گلگت بلتستان کے مسائل پیش کرکے لاکھوں عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا اور فرزند جی بی ہونے کا ثبوت پیش کیا۔


شیئر کریں: