Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کی ٹیم نے انٹر کالجز زونل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام منعقدہ سرکاری کالجز کے مایبن منعقدہ انٹر کالجز زونل ٹورنامنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا ۔ ٹورنامنٹ تھانہ مالاکنڈ میں 22 تا 26 اکتوبر تک جاری رہا جس میں زون کے 16 کالجز کی فٹبال ٹیمیں شریک تھیں ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعے کو گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے ما بین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا جس میں ڈگری کالج بونی کی ٹیم نے 2 کےمقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ہمراہ ہفتے کے روز جب کالج پہنچی تو کالج کے پروفیسرز اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے پرنسپل پروفیسرفرمان علی شاہ ، اسپورٹس انچارج پروفیسرعزیزالرحمن نے کھلاڑیوں کو شاباشی دی اور کھیل کے میدان میں ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
govt degree college booni team won zonal tournament


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15022