Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ یوتھ افیئر ز نے یوتھ امپیکٹ چیلنچ پروگرام کے اگلے مراحلے کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا نے صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے شروع یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے آگلے مرحلے کا اعلان کردیا ہے, پروگرام سے استفادہ کے خواہشمند نوجوان 15 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا محکمہ یوتھ افئیرز اور لمز یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے جاری اس پروگرام کے تحت 100 سے ذائد نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے گرانٹ فراہم کی جائیگی۔پروگرام کے تحت خیبر پختون خوا کے ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو قابل عمل کاروباری تجاویز پر عملدرآمد کے لیے گرانٹ فراہم کی جائیگی۔محکمہ یوتھ افئیرز کے مطابق خواتین، خصوصی افراد،خواجہ سراء،اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی۔یوتھ امپیکٹ چیلنج میں شمولیت کیخواہشمند افراد محکمے کی ویب سائٹ www.lums.edu.pk/kpic کے ذریعے بآسانی اپلائی کرسکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام گزشتہ سال 500 ملین روپے کی لاگت سے لمز یونیورسٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا جس سے اب تک 43 نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے 14 لاکھ تک گرانٹ فراہم کی جاچکی ہے۔کاروبار کو کامیابی سے آگے بڑھانے, کاروباری روابط بڑھانے اور مارکیٹ کے مطابق اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے رموز سے روشناس کرانے کے لیے نوجوانوں کو خیبر پختونخواہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں تربیت بھی دی جائیگی۔خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے نوجوانان امور و سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ امپیکٹ چیلنج پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو کامیاب مستقبل کی جانب بڑھانے کا ایک سلسلہ ہے,اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف نوجوان اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی باروزگار بنائیں گے۔سیئنر وزیر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو 4 بلین روپے تک بڑھایا جائیگا اور وہ دن دور نہیں کہ صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے جسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15009