Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی ایک سال سے یوسی میں غیر موجودگی پر علاقے کے عوام برہم ،

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) یونین کونسل ایون کے تمام علاقوں بمبوریت ، رمبور ، بریر اور ایون کے عوام نے عوامی ووٹوں سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہونے والے مولانا عماد الحق کی علاقے میں غیر موجودگی پر انتہائی غم و غصے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں علاقے کے عوام نے اس لئے اُن کو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل منتخب کیا تھا ۔ کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر جدو جہد کرے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے کم و بیش ایک سال سے ضلع سے باہر ہے۔ اور اُن کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ مختلف افراد نے اس سلسلے میں اپنے اخباری بیانات میں کہا ۔ کہ بعض سیاسی جماعت مذہب کو بنیاد بنا کر ایسے افراد کو سیاسی میدان میں آنے اور لوگوں کو اُنہیں ووٹ دینے پر مجبور کرتے ہیں ۔ جن کا سیاست اور عوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ۔ بلکہ سیاسی جماعت ان لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ اور یہی کچھ ایون میں ہوا ۔ جس میں سیاسی ابجد سے بے خبر اور عدم دلچسپ فرد کو مدرسے سے نکال کر سیاست میں جھونکاگیا ۔ جسے مقامی لوگوں نے مذہبی جذبے کا پاس رکھتے ہوئے کامیاب کیا ۔ لیکن آج وہ میدان ہی میں نہیں ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا ۔ کہ آیندہ ایسے افراد کو سیاست میں آنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ جو اس شعبے سے دلچسپی نہ رکھتے ہوں ۔ کیونکہ قومی نمایندگی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ جسے ہر حال میں متعلقہ ممبر کو اپنے دورانیے کے اندر نبھانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بات سننے میں آیا ہے ۔ کہ موصوف مولانا عماد الحق کراچی کے کسی مدرسے میں مزید علم کے حصول کیلئے داخلہ لے لیا ہے ۔


شیئر کریں: