Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کے ملازمین نے مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کردیا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے ملازمین نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر پچھلے چار دنوں سے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی جانب سے دھرنا جاری تھا جو کہ مطالبات پورے ہونے پر ختم کردیا گیا۔ حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات بھی جلد ہی ادا کر دیئے جائیں گے.

سماء نیوز کے مطابق چئیرمین ایسوسی ایشن عارف شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد مشیر تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، اب اگر کوئی یوٹرن لیا گیا تو ڈی چوک پھر بلاک کر دیں گے۔

یونین لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو جلد مستقل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک کسی ملازم کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، حکومت نے وعدہ خلافی کی تو دوبارہ دھرنا دیں گے۔

چترال ٹائمزڈآٹ کام ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کرکے جانے والوں کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے یہ یقین بھی دلا دیا گیا ہے کہ 50 فیصد ہاؤس رینٹ کی ادائیگی آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے ہوگی اور حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات بھی جلد ہی ادا کر دیئے جائیں گے۔
usc employes protest


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14984