Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی سے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، صوبائی وزراء سلطان محمدخان اورقلندر لودھی سمیت اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ #
……………………………………………………………………………………………………….
دریں اثنا گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرما ن نے صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کے اجراء اورقواعد کے برعکس بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انکوائری ٹیم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سطح پرکرپشن وبدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس میں صوابی یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی جعلی ڈگریوں کے اجراء اوربھرتیوں سے متعلق میرٹ پر اپنی جلدازجلد رپورٹ مرتب کرکے اورآئندہ اجلاس میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے۔ اعلی تعلیمی اداروں میں میرٹ اورشفافیت یقینی بناکر ہی ہم دوسرے اداروں کے سامنے مثال پیش کرسکتے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوانے صوابی یونیورسٹی کے قواعد وضوابط کو صوبے کی دیگر یونیورسٹیوں کے قواعد وضوابط سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اس پرنظرثانی اورمنظوری کیلئے سینٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے بجٹ سازی اورمنصوبہ بندی میں فنانشل ڈسپلن لانے پربھی زوردیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے رواں مالی سال کے بجٹ کی مشروط منظوری بھی دی گئی۔#
governor kp chaired meeting


شیئر کریں: