Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال اراضی سیٹلمنٹ جون 2019تک مکمل ھوجائے گی…….شکیل احمد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں اراضی کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمین کو واگزار کرانے کے علاوہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں صوبے میں جاری اراضی بندوبست کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈائرکٹر لینڈ ریکارڈ محمد آصف،مشتاق حسین سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ ،خالد سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ،سید مظہر علی شاہ سیٹلمنٹ آفیسر چترال کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس میں صوبے میں جاری اراضی بندوبست پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں جاری اراضی بندوبست کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل کیلئے ایک لائحہ عمل طے کرکے اس میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا صوبائی وزیر مال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراضی بندوبست کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس ضمن میں فنڈز اور سٹاف کی کمی آڑے نہیں آنے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع چترال اراضی سیٹلمنٹ جون 2019تک مکمل ھوجائے گی جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں تقریبا78فیصد کا م ھوچکا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال صوبے کے عوام کیلئے مزید آسانیا ں پیدا کرے تاکہ وہ اپنی زمینوں کے ریکارڈ آسانی سے دیکھ سکیں ۔
KP Minister for Revenue Shakeel Ahmad Khan presiding over a meeting regarding land settlement
……………………………………………………………………………….
دریں اثنا سابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی وجہ سے وہاں بہتر انتظامی نظام فراہم کرنے کے لئے سابق فاٹا سیکرٹریٹ کے تحت کام کرنے والی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، ڈائریکٹوریٹ آف زکوٰۃ ، عشر و سماجی بہبود اور ڈائریکٹوریٹ آف پاپولیشن ویلفئیر آج کے بعد تمام سرکاری امور میں حکومت خیبر پختونخوا کے متعلقہ سیکرٹریوں کو رپورٹ کریں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، آرکائیوز اور لائبریریز کو اپنے سرکاری امور کی رپورٹ پیش کریں گے ڈائریکٹوریٹ آف زکوٰۃ ، عشر اور سماجی بہبود سیکرٹری زکوٰۃ ، عشر ، سماجی بہبود اور محکمہ ترقی نسواں کو رپورٹ پیش کریں گے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف پاپولیشن ویلفئیر ، سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری امور کی رپورٹ پیش کریں گے۔معاون امور کے بارے میں طریقہ عمل جلد طے کر دیا جائے گا۔سابقہ فاٹا کے مالی امور ، ترقیاتی سکیموں اور فنانسنگ کے امور سے متعلق مسائل کے بارے میں متعلقہ سیکرٹری تمام فورم سے رابطہ کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14927