Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش ہسپتال کے اندر کچرے کو آگ لگانے سے ملحقہ علاقے بری طرح متاثر،

Posted on
شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمز رپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقے کے مکینوں کو اس وقت شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب ہسپتال کے عملے نے بھاری مقدار میں کچرے کو ہسپتال کے احاطے کے اندر ہی نذر آتش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے احاطے کے اندربھاری مقدار میں کچرے کو نذرآتش کرنے کے بعد قریبی رہائشی علاقے شدید دھوئیں ، تعفن اور بد بو کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے نہ صرف قریبی رہائشی علاقوں میں لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی دھواں پھیل گئی نیز ہسپتال کے اندر مریضوں کو انتہائی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال سے متصل کرنل مراد اسٹیڈئم میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں تماشائی فٹ بال میچ دیکھنے آتے ہیں جو کہ اس صورتحال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مروجہ اصولو ں کو پس پشت ڈالکر بھاری مقدار میں کچرے کو شہری آبادی کے بیچوں بیچ آگ لگادی جو کہ نہ صرف ماحول کو سنگین آلودہ کرنے کا سبب بنا بلکہ اس کی وجہ سے انسانی صحت پر بری اثرات پڑے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیا جائے نیز مستقبل میں ایسے واقعات کے سد باب کا انتظام کیا جائے۔
thq drosh palution 1

thq drosh palution 3

thq drosh palution 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14903