Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے خالد بن ولی سپرد خاک، تاریخ کی سب سے بڑی نمازہ جنازہ ادا کی گئی

شیئر کریں:

چترال (ظہیرالدین سے) خوش اخلاقی اور حسن اخلاق نے چترال کو فتح کرلیا جس کا عملی مظاہرہ اتوار کے دن ہوا جب پولو گراونڈ چترال میں خالد بن ولی کے نمازجنازہ میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہ گئی اور ہر چہرہ افسردہ اور غم سے نڈھال نظرآ یااور جسے چترال کی تاریخ میں سب سے بڑی نماز جنازہ بتائی گئی جس میں ضلع کے ہر کونے اور پشاور اور دوسرے شہروں سے بھی آئے ہوئے ان کے دوست احباب بڑی تعداد میں موجود تھے۔ہفتے کے دن خالد بن ولی کی مردان کے قریب حادثے میں انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر طرف صف ماتم بچھ گئی اور دنین میں واقع ان کے گھر لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ پولو گراونڈ میں نماز جنازہ کے بعد میت کو گاڑیوں کی طویل جلوس میں دنین لانے کے بعد گھر کے پہلو میں سپرد خاک گیا جہاں ان کی والدہ محترمہ پہلے سے اسودہ خاک ہیں اور اپنے بہن بھائیوں میں ان سے سب سے پہلے ملنے اور ان کے پہلو میں آرام کرنا شائد ان کی ہی قسمت میں لکھا گیا تھا۔عبدالولی خان اپنے بیٹوں طارق اور فہام کے ساتھ صبر و استقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے اور راضی بہ رضا ہوکر دوسروں کو دلاسہ دیتے ہوئے دیکھے گئے جوکہ ان کے گلے لگ کر دھاڑیں مار مار کر رورہے تھے ۔ دراین اثناء خالد بن ولی کو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور ایکسائز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اورقومی پرچم لہرایا گیا ۔ اور ادارے کی طرف سے قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا .
khalid bin wali chitral last funeral 1 1

khalid bin wali chitral last funeral 2 1

khalid bin wali chitral last funeral 3

khalid bin wali chitral last funeral 4

khalid bin wali chitral last funeral 6

khalid bin wali chitral last funeral 7

khalid bin wali chitral last funeral 8

khalid bin wali ctl3 khalid bin wali ctl3.jpg3 khalid bin wali ctl3.jpg34 khalid bin wali ctl35

khalid bin wali chitral last funeral 1

khalid bin wali chitral last funeral 5
[fbvideo link=”https://www.facebook.com/168389637434604/videos/vb.168389637434604/737079483307942/?type=2&theater” width=”500″ height=”400″ onlyvideo=”1″]


شیئر کریں: