Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی کے معروف کالاش شخصیت تور خان کے اخری رسومات میں سینیٹر عثمان کاکڑ ودیگر کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) کالاش ویلی رمبور کے معروف کالاش شخصیت تور خان ولد لال بیگ انجہانی ہو گئے ۔ جس سے کلاش قبیلے میں انتہائی سوگ کا سماں ہے ۔ اور تینوں کلاش ویلیز سے قبیلے کے لوگ اُن کی آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے رمبور میں جمع ہو گئے ہیں ۔ جبکہ چترال کے ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود ، چیرمین سنیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے عثمان کاکڑ ، سنیٹر محمدم خان موسی خیل ، سنیٹر مومن خان آفریدی اور بڑی تعداد میں دیگر مہمان اُن کے آخری رسومات میں شرکت کی ۔ اور مقامی عمائدین اور خاندان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کی ضلعی انتظامیہ اُن کے اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اور اسی لئے تعزیت کیلئے اُن کے پاس آئے ہیں ، انہوں نے انجہانی کے بیٹے کو چترال میں تعلیم دینے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت برزنگی خان نے غم میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ا دا کیا ۔ اور کہا کہ ملک کے ایوان بالا کے سنیٹرز اور ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں کی اُن کی غم شرکت اُن کیلئے نہایت اعزاز کی بات ہے ۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر مہمانوں کو لے کر جب سوگ کی جگہ پر آئے ۔ تو کالاش ثقافت کے مطابق انجہانی تور خان کے اعزاز میں رائفل سے پانچ فائر کئے ۔ اور لوگوں سے ملے ۔ انجہانی تور خان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کی ضیافت پر 30بکرے ، ایک بیل ذبح کئے گئے جبکہ 110کلو گرام پنیر 80کلو گرام دیسی گھی جبکہ 40من آٹا خرچ کئے گئے ۔ جن کی مالیت لاکھوں میں بنتی ہے ۔
kalash funreral program chitral

kalash funreral program chitral2

kalash funreral program chitral23


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14787