Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، چترال کے قابل فخر فرزند خالد بن ولی سڑک حادثے میں جان بحق

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے تعلق رکھنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر پشاور خالد بن ولی ہفتے کے روز سہ پہر پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے مردان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر گاڑی کے حادثے میں جان بحق ہوگئے جبکہ وہ گاڑی میں اکیلے سفر کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے سائیڈ میں دیوار سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ وہ چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کا بیٹاتھا اور اپنی خوش اخلاقی اور بہتر سماجی روابط کی وجہ سے انتہائی ہر دلعزیز شخصیت بن گئے تھے جن کی ناگہانی رحلت سے چترال میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔ وہ گزشتہ سال جوڈیشری میں سول جج کے عہدے کو چھوڑ کر دوبارہ ایکسائز ٹیکسیشن جائن کیا تھا اور پشاور میں تعینات تھے۔
دریں اثنا چترال کے سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے خالد بن ولی کی اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اوراظہار افسوس کیاہے ۔ وہ چترال کے قابل فخر زندتھے ۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ دین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرماہیں ۔۔۔آمین
…………………………………………
یاد رہے کہ حادثے کے بعد خالد بن ولی کوگاڑی سے نکالنے کے بعد سیلنڈر پھٹنے سے گاڑی کو آگ لگی ہے .
khalid accident
khalid accident2


شیئر کریں: