Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

افسران کے تبادلے ، صوبے میں نئے ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات میں ڈپٹی کمشنرزتعینات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 6افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم یو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عدیل شاہ (پی ایم ایس ۔بی ایس 19)کو تبدیل کرکے انکوبحیثیت ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کردیا گیاہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر چارسدہ میا ں عبدلقادر شاہ (پی اے ایس۔ بی ایس 18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے ،اسٹیبلشمنت ڈیبارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد یحییٰ اخونذادہ (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع ساؤتھ وزیرستان، ڈپٹی کمشنرقبائلی ضلع ساؤتھ وزیرستان سھیل خان(پی اے ایس۔ بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے ، ڈپٹی کمشنرتور غر محمد فیاض خان (پی ایم ایس ۔بی ایس 18)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر اورڈپٹی کمشنربونیر شفیع اللہ خان (پی اے ایس ۔بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چترال ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ بالا احکامات کی روشی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتور غر کو تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنرتور غر کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔
اسی طرح مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں درجہ ذیل افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرمردان محمد عثمان (پی اے ایس۔ بی ایس 18)کو تبدیل کر کے انکو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی کمشنرقبائلی ضلع باجوڑ تعینات کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع باجوڑ کو انکی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔چترال ٹائمز ذرائع کے مطابق مذکورہ احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان کو تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر مردان کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر مانسہرہ زبیر احمد (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔

دریں اثنا مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ضم شدہ علاقوں کے سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (اے ،سی، آئی)محمود اسلم (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری صوبائی محتسب خیبر پختونخوا حضرت مسعود میاں (پی اے ایس۔بی ایس ۔21)کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکرٹری محنت حکومت خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ہینڈ اوٹ کے مطابق مذکورہ احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب خیبر پختونخوا صلاح الدین(پی سی ایس۔ ایس جی، بی ایس ۔20)کو تا حکم ثانی سیکرٹری صوبائی محتسب کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14743