Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کا اجلاس، حالیہ مہنگائی پر حکومت کی شدید مذمت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کا ایک اجلاس پارٹی کے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان اور پریس سیکرٹری رحمت علی شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک میں حالیہ مہنگائی پر حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر انتقامی کاروائی کررہی ہے جبکہ روز بروز ملک کی معیشت گرتی جارہی ہے اور تمام بوجھ غریب عوام برداشت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لے کر غریب عوام کاجینا مشکل کی جارہا ہے اور موجودہ نااہل حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے اور نیا پاکستان کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں اور ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وقت ہاتھ سے نکلنے اور مجبور عوام کا سڑکوں پر نکل آنے سے پہلے پہلے مہنگائی کا سدباب کیا جائے۔


شیئر کریں: