Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور بورڈ میں انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات میں طلباوء والدین کی سہولت کیلئے کنٹرول قائم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(HSSC؍ انٹر میڈیٹ) ضمنی امتحانات 2018کے دوران طلباء ، والدین اور متعلقہ افراد کی سہولت کیلئے ایک کنٹرول روم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور میں قائم کیا جا رہا ہے ۔ یہ کنٹرول روم 17،اکتوبر2018سے امتحانات کے دوران صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک طلباء ، والدین اور دیگر متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا۔مذکورہ کنٹرول روم میں دو رکنی عملے سے ٹیلی فون نمبرز 091-9216878,9222073 اور سہولت ؍شکایت سیل سے:9221404,9222170 اور ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pkسے بھی رابط کیا جا سکا ہے۔اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14485