Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعد ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں پر ترقی ، ڈاکٹرانوارالدین کی سینئر ڈسٹرکٹ اسپشلسٹ سرجری کے عہدے پر ترقی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر مستقل بنیادوں پر آٹھ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری(بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری ( بی ایس۔19) میں ترقی دے دی ہے۔ترقی پانے والے افسران میں ڈاکٹر محمود جان ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک ، ( وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے) ، ڈاکٹر علی محمد ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ، ڈاکٹر سرفراز احمد ای ایس ایچ نحقی پشاور ، ڈاکٹر اصغر علی خان کٹیگری ڈی ہسپتال براول بانڈہ دیر بالا ، ڈاکٹر انوار الدین ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ، ڈاکٹر عالمگیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک ، ڈاکٹر ضیاء الرحمان ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ اور ڈاکٹر محمد نبی ڈی ایچ ایس ( فاٹا ) شامل ہیں۔درایں اثناء مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن ( بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ہینڈ اوٹ کے مطابق ڈاکٹر مختیار احمد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کو مستقل بنیادوں پر جبکہ ڈاکٹر محمد کوثر ڈی جی ہیلتھ آفس خیبر پختونخوا کو عارضی بنیادوں پر سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جبکہ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

اسی طرح صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مستقل بنیادوں پر آٹھ سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلٹ سرجری ( بی ایس۔19) کو چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری (بی ایس۔20) اور چار سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کولوجی ( بی ایس۔19) کو چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائناکولوجی (بی ایس۔20) کے عہدوں پر باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری(بی ایس۔20) کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر سیف الرحمان سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات ، ڈاکٹر بخت سرور ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمر گرہ ڈ ڈاکٹر محمد ناصر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ ، ڈاکٹر محمد اسماعیل خان سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات ، ڈاکٹر رضوان احمد ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک ، ڈاکٹر میاں توصیف الدین ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ، ڈاکٹر نور عالم ای ایس ایچ پبی نوشہرہ اور ڈاکٹر محمد شفیق ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی شامل ہیں۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ہیڈ آوٹ کے مطابق چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کولوجی ( بی ایس۔20) کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر نرگس دانش ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد ، ڈاکٹر شہزادی نایاب بلال میٹرنٹی ہسپتال پشاور ، ڈاکٹر صابرینہ سراج ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ اور ڈاکٹر نگہت شاہین این کے بی ایم ہسپتال پشاور شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مستقل بنیادوں پر چار ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ فزیشن ( بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ فزیشن ( بی ایس۔19) کے عہدوں پر باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر فرید اللہ شاہ( سروسز ہسپتال پشاور) ، ڈاکٹر اختر علی( ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ) ، ڈاکٹر فضل رحیم( ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ) اور ڈاکٹر ارشد نعیم (کے اے ٹی ایچ مانسہرہ )شامل ہیں۔اسی طرح چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ ایک دوسرے اعلامیے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سائیکاٹری ڈاکٹر میاں نظام علی ( بی ایس۔18) کی سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سائکاٹری ( بی ایس۔19) کے عہدے پر عارضی بنیادوں پر تقرری کی ہے۔ترقی پانے والے ڈاکٹرز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔
……………
دریں اثنا مجاز حکام نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں فوری طور پر تا حکم ثانی ہر قسم کی بھرتیوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14482