Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوزف نامی سیاح جرمنی سے اپنی گاڑی کے ذریعے براستہ شندورچترال پہنچ گیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جرمنی سے سیاح اپنی گاڑی میں چترال پہنچ گیا ، گاڑی کے اندر تمام ضروریات زندگی کی سہولہات میسر ہیں. چترال پہنچنے والے سیاح جوزف نے کہا ہے چترال اور شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لئے جنت کی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ امن وامان کے حوالے سے بھی یہ علاقے مثال کے طور پر پیش کئے جانے کے قابل ہیں۔ چترال میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریا، ہنگری ، سربیا، یونان ، ترکی، ارمینیا اور ایران سے تفتان کے راستے پاکستا ن میں داخل ہونے کے بعد وہ کوئٹہ سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے اور دو ہفتے انڈیا میں گزارنے کے بعد گلگت بلتستان کی سیر کرنے کے بعد شندور ٹاپ سے چترال میں داخل ہوئے ۔ا ن کا کہنا تھاکہ پاکستان میں آنے کے بعد یہاں کے بارے میں پائی جانے والی تاثر بالکل بدل گئی جہاں امن ہی امن ہے اور سیاحوں کو یہاں اپنی سیکورٹی کے لئے کسی مشکل کا سامنا کرنا نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ بھی چترال آنا چاہتے ہیں لیکن اس وقت ان کے ساتھ فیملی ممبرز اور دوست بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا میں سیاحوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے بہت ہی ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کالاش فیسٹول پوڑ میں شرکت کے بعد سوات جائیں گے۔
germon tourist reached chitral by road


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14461