Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولوں‌کےانتظامیہ پی ایس آراے ایکٹ اور ریگولیشنز پر عمل کریں..PSRA

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی نے ایک مراسلے کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ صوبے کے بعض پرائیویٹ سکولوں نے یک طرفہ طور پر ٹیوشن اور ٹرانسپورٹ فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جو کے پی-پی ایس آر اے ایکٹ 2017اور اس کے ما تحت ریگولیشنز میں درج مقررہ معیارکے خلاف ہے۔ جبکہ بعض سکولوں نے ایسی فیسوں کے مطالبات شروع کردیئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس امر کا بھی مشاھدہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 12جولائی 2018کے فیصلے کے بعد پرائیواٹ سکولوں نے واجبات کی وصولی کیلئے بہانے سے طلباء کو خوف و ہراس میں مبتلا کر کے ان کی تذلیل شروع کر دی جو کہ اخلاقیات ، قواعد و ضوابط ، پشاور ہائی کورٹ کے 4ستمبر2018کے فیصلے اور کے پی -پی ایس آر اے ایکٹ 2017 کی مکمل طور پر خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ کے پی-پی ایس آر اے ایکٹ 2017 اور ریگولیشنز 2018کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ اداروں نے طلباء کے بھائی بہنوں کی رعایت بھی زیادہ تر طلباء کو نہیں دی جبکہ ایک سکول سے دوسرے سکول کو مائیگریشن کی صورت میں بھی سکول انتظامیہ مائیگریشن فیس طلب کرتی ہے جو انکے دائرہ کارسے بالاتر ہے۔ مزید برآں ویگنوں اور بسوں میں طلباء کو اوور لوڈ کرنے ، انھیں لٹکاتے ہوئے لے جانے، بچوں کو حراساں کرنے، سکول میں داخل ہونے سے انکارکرنے، لیٹ فیس کی صورت میں جسمانی سزائیں دینے کا ار تکاب بھی پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کرتی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کے پی-پی ایس آراے نے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کے پی-پی ایس آر اے ایکٹ 2017اور ریگولیشنز 2018پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عمل کریں ۔ جن کی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کے پی -پی ایس آر اے ایکٹ 2017کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14446