
دنین کے مقام پر دکان جل کر خاکستر، گاڑی کوآگ لگادی گئی، تخریب کاری یا کوئی اور وجہ؟
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ رات چترال دنین کے مقام پر کراکری کی دکان جل کرخاکسترجبکہ ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی . ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں اعجاز احمد ولد گل سمبر خان مرحوم ساکنہ دنین کی گرین گودام دنین کے نزدیک واقع کراکری اورٹینٹ سروس کی دکان میںگزشتہ رات تقریبا ایک بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی ہے. جو دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے. اور دکان میں موجود لاکھوںروپے کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں. تاہم آس پاس کے رہائیشوںنے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میںمدد کی ہے اور ریسکیو1122کی ٹیم بھی موقع پر پہچنچ کر آگ پر قابوپا لیا ہے . بصورت دیگر آگ سے مذید نزدیکی مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا.
ذرائع کےمطابق نقصانات کا تخمینہ آٹھ لاکھ روپے تک ہے.آگ لگنے کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے .موقع پر موجود دکان کا مالک اعجاز احمد نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ دکان کی بجلی لائین اور مین بورڈ بالکل محفوظ ہیں. لہذا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ نہیںہے.جبکہ بعض ذرائع تخریب کاری کا خدشہ بھی ظاہرکررہے ہیں کیونکہ دکان میں اگ لگنے کے کچھ ہی دیر بعد نزدیکی مقام پر کھڑی ایک الٹو گاڑی کو آگ لگادی گئی . جس کے پٹرول ٹینکی پھٹنے کی آواز دورتک سنائی دی ہے . گاڑی علی محمد ساکن دنین کی مالکیت تھی. تخریب کاری یا کوئی اور وجہ؟ مقامی پولیس دونوںواقعات کی انوسٹی گیشن کررہی ہے .