Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بے سہارہ بچوں‌کیلئے بیت الاطفال کی تعمیرشروع، مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ..ڈپٹی کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محافظ بیت الاطفال کے نام سے چترال میں یتیم اور نادار بچوں کی پرورش اور کفالت کے لئے قائم اور اپنی نوعیت کے پہلے ادارے کی مستقل عمارت پر کام دنین کے مقام پر شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کی ۔ افتتاحی تقریب میں ادارے کے روح روان عمادالدین، شہزادہ مدثر الملک، ولی اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ یتیموں ، ناداروں اور بے کسوں کی خبرگیری کرنااور ان کی مدد کرنا نصیب والوں کے حصے میں آتی ہے جنہیں قیامت کے روز قرب رسول بھی اسی بنا پر حاصل ہوتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ چترال میں ایسی ادارے کا قیام نہایت خوش آئند بات ہے جس کے لئے کام اور جدوجہد کرنے والے خوش نصیب ہیں جبکہ اس کی مستقل عمارت کے لئے مفت زمین کی فراہمی سے کام میں آسانی ہوئی ہے ۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی اور اندرون و بیرون ملک مخیر حضرات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ دل کھول کر اس کارخیر میں حصہ لیں اور عمارت کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنانے میں‌مالی معاونت اورمدد کریں .اس موقع پر ادارے کے ذمہ داروں‌نے بتایا کہ ان کے پاس ضلع بھر سے یتیم اور بے سہارہ بچے زیر کفالت ہیں. جنکو مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں‌میں داخل کردیا گیا ہے اور ان کی رہائش کیلئے کرائےکی مکان پر عارضی بندوبست کیا گیا ہے .

Mohafiz darul atfal danin chitral 9

Mohafiz darul atfal danin chitral 6

Mohafiz darul atfal danin chitral 4
انھوں نے بتایا کہ ضلع بھر سے درجنوں بچوں اور بچیوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اور ان میں سے انتہائی ضرورت مند بچوں کو ہاسٹل میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ مالی مشکلات کے باعث سب کو چترال میں شفٹ نہیں کرسکے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ فلحال بیس سے زیادہ ایسے بچوں کو رکھا گیا ہے جو کہ انتہائی ضرورت مند اور مجبور تھے ۔ فلحال پانچ کمروں پر مشتمل مکان ہاسٹل کیلئے کرایہ پر لیا گیا ہے ۔ جوں ہی مخیر حضرات کی طرف سے ادارے کے ساتھ مالی تعاون کیا گیا تو مذید بچوں کو چترال لایا جائیگا . انھوں نے بتایا کہ ہم ہاسٹل میں رہائشی بچوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے تاکہ وہ خو د کوبے سہارا یا والدین کی کمی کو محسوس نہ کرسکے ۔

انھوں نے بتایا کہ بے سہارابچے بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے باعث غیر اخلاقی و غیر معاشرتی راستوں کی اندھیر نگری میں اپنی منزل تلاش کرنے لگتے ہیں اور کتاب و قلم سے ان کا رشتہ ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جاتا ہے ۔ معاشرے کی اس قیمتی سرمائے کی معاشرتی ضیا ع اور اس کے بھیانک نتائج کا احساس و ادراک کرتے ہوئے محافظ بیت الاطفال کے نام سے اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس سے مخیر حضرات کی تعاون سے مذید فعال کیا جائیگا۔
انھوں نے مذید بتایا کہ یہ ادارہ چند دوستوں کی تعاون سے چلایا جارہا ہے ۔ جن میں زیادہ تر اساتذہ ہیں جو اپنی قلیل تنخواہ سے کچھ حصہ اس ادارے کو دیتے ہیں انھوں نے بتایا کہ صرف بیس بچوں پر مہینے میں لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آتا ہے ۔ جبکہ ہماری خواہش ہے کہ مذید بچوں اور بچیوں کی مستقبل کو سنوارا جائے۔
Mohafiz darul atfal danin chitral 11

Mohafiz darul atfal danin chitral 10

Mohafiz darul atfal danin chitral 1
یادرہے کہ محافظ بیت الاطفال چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جو یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کیلئے سہارہ بناہوا ہے ۔ اور ضلع بھر سے انتہائی بے سہارہ یتیم بچوں کیلئے رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ جہاں فلحال بیس سے زیادہ بچوں کو رکھا گیاہے ۔ اور انھیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم ، ٹیوشن اور ساتھ دینی تعلیم دی جارہی ہے ۔

ادارے کے منتظمین نے چترال ٹائمز کی وساطت سے ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم مخیر حضرات اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے اس کا ر خیر میں حصہ ڈالنے کی استدعا کی ہے ۔

آئیے بے سہاروں کا سہارا بنیئے!
حدیث پاک میں رسول پاک ﷺ نے یتیم کے کفیل کو جنت میں اپنے ساتھ ہونے کا مژدہ سنایا ہے ۔ اور ان کے سروں پر دست شفقت پھیرنے سے گناہوں کے معافی کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔

اگر کوئی مخیر شخصیت یا ادارہ محافظ بیت الاطفال کے بچوں کے لئے اپنا حصہ ڈالنا چاہے تو وہ درجہ ذیل نمبر وں پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
رابطہ نمبر: 03469836815, 03215892245, PTCL 0943-414191یا چترال ٹائمز کے وساطت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
پتہ: محافظ بیت الاطفال نزد ڈسٹرکٹ جیل چترال مستوج روڈ دنین چترال
mohafiz darul atfal chitral 71


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14447