Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15اکتوبر کو طلب ، 2018-19کا بجٹ پیش کیاجائیگا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی کلاز (اے) کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 ۔ اکتوبر 2018- کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور صدر میں طلب کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11۔اکتوبر 2018 کو طلب کرنے سے متعلق گورنر کے گذشتہ حکمنامے کو واپس لے لیا گیا۔ اس امر کا اعلان سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔
دریں اثنا صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے دو اکتوبر2018 کے اعلامیے کو منسوخ کرتے ہوئے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2018-19 ، 11 ۔ اکتوبر 2018 کی بجائے 15 ۔اکتوبر 2018 کو تین بجے سہ پہر پیش کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14388