Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر مال شکیل احمد خان سے پی ٹی آئی دروش کے وفد کی ملاقات۔

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد خان سے پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش ضلع چترال کے عہدیداران نے ملاقات کی اور علاقے کے عوامی مسائل سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔وفد میں حاجی گل نواز ، فاروق علی شاہ ، زبیرالدین قاضی ، سمیع اللہ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع اپر چترال سیٹلمنٹ عملے کے مسائل ،مختلف منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی و زیر مال شکیل احمد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل اور ان کی ضرورتوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور چترال جیسے دور دراز علاقے کی ترقی کے لئے ترجیحی طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا ئے جائیں گے۔


شیئر کریں: