Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ڈاک نجی کمپنیو ں کے مقا بلے میں سستی اور معیا ری سہو لیا ت فرا ہم کر تاہے۔۔ پوسٹ ماسٹر جنرل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا کے پو سٹ ما سٹر جنر ل سمیع اللہ خا ن نے کہا ہے کہ مو جو دہ دور میں ڈاک کی اہمیت کم نہیں ہو ئی ہے بلکہ اس کی اہمیت پہلے سے اور بھی بڑھ گئی ہے۔ پا کستان میں ڈاک خا نہ کم قیمتو ں پر لو گو ں کی خد ما ت سر انجا م رہا ہے۔ یہ با ت اُنہو ں نے گز شتہ روزڈا ک کے عا لمی دن کے حوالے سے جنر ل پو سٹ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ اُنہو ں نے کہا کہ تمام جی پی اوز میں کمپیو ٹرا ئز یشن کا آغا ز کیا گیا ہے جس سے ڈاک کے نظا م میں بہت بہتر ی آئی ہے۔ اُنہو ں نے مز ید کہا کہ 1874 میں یو نیو ر سل پو سٹل یو نین(یو پی یو) کا قیا م سویٹزر لینڈ میں ہوا اور اس وقت سے ہر سال 9 اکتو بر کو ڈاک کا عالمی دن پو ری دنیا میں منا یا جا تا ہے جس کا مقصد لو گو ں میں ڈاک کی اہمیت کے حوالے سے آگا ہی پیدا کر نا ہے۔ یو پی یو دنیا کے لو گو ں کو معلو مات، سا ما ن اور نجی کمپنیو ں کے مقا بلے میں سستی اور معیا ری سہو لیا ت فرا ہم کر تاہے۔ اُنہو ں نے مز ید کہا کہ چھو ٹے اور درمیا نے درجے کے تا جر حضرات دور حا ضر کے ذرائع مواصلا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس سے بھر پو ر استفا دہ کر سکتے ہیں۔ اس مو قع پر جی پی او پشاور کے چیف پو سٹ ما سٹر محمد عمران خا ن نے کہا کہ آن لا ئن تجا رت میں ڈاک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


شیئر کریں: