Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مہتر چترال اور شاہی خاندان کا شکریہ ۔۔۔۔رشید احمد سابق سیکریٹری مہتر چترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)مہترچترال کے سابق سیکرٹری ومنیجرپامیرریورسائیڈاِن ہوٹل چترال رشیداحمدولدامیرحمزہ سکنہ کجونے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے مہترچترال ہزہائنس فاتح الملک علی ناصراوراُس کے والد سابق مہترچترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرمرحوم اورشہزادہ اسدالرحمن مرحوم جوکہ سابق ولی چترال کامختارعام کے ساتھ شاہی خاندان میں خدمات انجا م دیتارہا۔یہ کہ ستمبر2004کوپامیرریورسائیڈاِن ہوٹل چترال میں بحیثیت منیجرتقرری ہوئی اورصرف ہوٹل کاکام انجام دیتارہاجبکہ شہزادہ اسدالرحمن کے انتقال کے بعدمیرامہربان سابق ولی چترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرنے عدالتی امورلوئر کورٹ سے لے کرعدالت عظمیٰ تک سارے مقدمات کی پیروی مجھے سونپ دی ۔اس کے بعدسابق سیکرٹری ٹو ایچ ایچ محترم شاہ زمان الملک جوکہ سابق ولی چترال کاسیکرٹری تھا، کی اپنے مرضی سے عہدے سے استعفیٰ دینے پرسابق مہترچترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرنے مجھ جیسے ناچیزپراعتماد کرکے سیکرٹری کی عہدے پرفائزکردیا۔2011کواچانک سابق ولی چترال کاانتقال ہوااورموجودہ مہترچترال ہزہائنس فاتح الملک علی ناصر نے اپنے والدکے پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مجھے ان عہدوں پربحال رکھا۔انہوں نے کہاکہ میں تہہ دل سے مہترچترال کاشکرگزارہوں اور شاہی خاندان کے مستوج سے لیکرپٹئی (نگر)تک شہزادگان کامشکورہوں جنہوں نے مجھے مہترچترال کانمائندہ سمجھ کربہت عزت دی۔ اس کے علاوہ چترال کے تمام علماء کرام،سیاسی نمائندگان،ضلعی انتظامیہ،چترال پولیس ،وکلاء برادری،صاحب نادرایڈوکیٹ،برق احمدایڈوکیٹ اورمحمدحکیم خان ایڈوکیٹ کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے ہرقدم بہ قدم میری رہنمائی کی۔ اس طرح تجاریونین ،پامیرریورسائیڈاِن ہوٹل اسٹاف اورنوغوراسٹاف کابھی مشکورہوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے عزت کی نگاہ سے قدرکی۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان مجھ سے اگرکوئی غلطی /کوتاہی ہوئی ہے خاص کرکے عدالتی امور سے متعلق اگرکسی سے بھی گستاخنہ الفاظ میں بات ہوئی ہواُن سب کے لئے آپ حضرات سے معذرت خوا ہ ہوں۔چونکہ میں نے یہ سارے کام مہتری نمائندے کی حیثیت سے انجام دیتاتھا۔پھربھی بحیثیت نمائندہ مہترچترال آپ سے معذرت خواہ ہوں اور نومنتخب سیکرٹری ٹو ایچ ایچ نشان حیدراوردیگراسٹاف کومبارک باد دیتے مہترچترال اورشاہی خاندان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے اور ان کے ساتھ کام کو اپنے عمر بھر کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔


شیئر کریں: