Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اوموڑکہو کے دفترات وریجون میں ہی رہینگے، بے جامداخلت سے گریز کیا جائے۔۔پی ٹی آئی موڑکہو

شیئر کریں:

موڑکہو ( نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف سب تحصیل موڑکہوکی کابینہ کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ حبیب شاہ کی زیر صدارت پیر کے دن منعقد ہوا ۔اجلاس میں صدر موڑکہو شیر حبیب کے علاوہ تمام کابینہ نے شرکت کی ۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ۔کہ ٹی ایم او آفس موڑکہو وریجون سے کسی دوسری جگہ منتقلی کسی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی ۔ چونکہ صوبائی حکومت نے ٹی ایم او موڑکہو کے نام سے نوٹفیکشین جاری کیاہے ۔ اور ٹی ایم او موڑکہو گزشتہ سال سے فنکشنل ہے ۔ لہذا بے جا مداخلت سے گریز کیا جائے۔چترال ٹائمزڈاٹ کام کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں ایم پی اے کی طرف سے دفترات کو قاقلشٹ منتقل کرنے کے حوالے سے دی جانے والی سیاسی بیان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا اوراس بیان کو یکسر مسترد کردیا گیا ۔ نیز ایس ڈی پی او کی افس کو بونی منتقلی کی کوشش کو بھی پرزور الفاظ میں مسترد کی گئی ۔ اور تنبیہ کی گئی کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی اقدام کے خلاف بھرپور مذاحمت کی جائیگی ۔


شیئر کریں: