Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنگلا ت کی بے جا کٹا ئی سے چترال کا ما حو لیاتی نظا م یکسر تبدیل ہو رہا ہے….وزیر جنگلات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ جنگلات کے فروغ و تحفظ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت مو ثر اقداما ت اُٹھا رہی ہے۔ اُنہو ں کہا کہ حکو مت سر سبز پختو نخوا کیلئے جا مع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر پشاور میں تحصیل دروش چترال کے ایک نما ئندہ وفد جس کی قیا دت حا جی گل نواز نے کی سے با تیں کر تے ہو ئے کیا۔ وفد میں قا ضی زبیر الد ین، فا روق علی شا ہ اور سمیع اللہ سمین بھی مو جو د تھے۔ وفد نے صوبا ئی وزیر کو جنگلا ت کی غیر قانو نی کٹا ئی، جنگلا ت کے تحفظ اور جی ایف ایم سی کے خا تمے کو یقینی بنا نے پر زور دیا۔ اُنہو ں نے کہا کہ جنگلا ت کی بے جا کٹا ئی سے چترال کا ما حو لیاتی نظا م یکسر تبدیل ہو رہا ہے اور جنگلا ت کی کٹا ئی سے گزشتہ سیلا ب نے چترال کو جتنا نقصا ن پہنچا یا تھا اتنا دیگر اضلا ع میں نہیں ہوا اسلئے حکو مت جنگلا ت کی تر قی و تحفظ کیلئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کر ے۔ وزیر جنگلا ت نے وفد کو یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا کہ جنگلا ت کسی بھی ملک کا قیمتی اثا ثہ ہو تے ہیں حکو مت ہر قیمت پر جنگلا ت کاتحفظ کر یگی اور بے جا و غیر قا نو نی کٹا ئی کی کسی کو اجا زت نہیں دی جا ئیگی اور جنگلا ت کی نا جا ئز کٹا ئی میں ملو ث افراد کے خلا ف سخت قا نونی کا روائی کی جا ئیگی۔ اُنہو ں نے کہا کہ چترال کے اندر لو کل پر مٹ سے متعلق مسا ئل بھی جلد حل کر لینگے اور ان کی شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئیگا۔ وزیر جنگلا ت نے جنگلی حیا ت اور پر ندوں کو نا جا ئز طو ر پر پکڑ نے اور نقصا ن پہنچا نے پر بھی سخت کا روائی کر نے کی ہدایت کی۔ اُنہو ں نے کہا کہ جنگلی حیا ت انسا نی بقا کیلئے لا زمی ہے اور یہ زمین کا حسن بھی ہیں لہذا جنگلی حیا ت کو نہ چھیڑا جا ئے اور انہیں کسی قسم کا بھی نقصا ن نہ پہنچا یا جا ئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14324