Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول گلگت میں 8 اکتوبر کے زلزلہ زدگان کی یاد میں تقریب، دو منٹ کو خاموشی

شیئر کریں:

گلگت ( ارچنڈ جنید ) آغا خان ہائیرسکینڈری سکول گلگت میں اکتوبر سن 2005 کے خوف ناک زلزلے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، شہداء کی روحوں کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ایسی صورت حالات سے نبرد آزما ہونے کےلئے ایک پرزنٹیشن بھی دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر 2005 صبح ۸ بجکر 52 منٹ پر ایک خوف ناک زلزلے کی وجہ سے دھرتی ماں لرز گئی تھی ۔ ریکٹر اسکیل پر بھونچال کی شدت 7.6 تھی تاہم زلزلے کی ہیبت ناک لہروں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں گلگت ، چترال اور مانسہر سے لیکر کشمیر تک کروڑوں انسان متاثر ہوئے اور لاکھوں لقمہ اجل بنے ۔ یہ دنیا کی تاریخ میں انے والے دہشت ناک زلزلوں میں سے ایک تھا ۔
آج آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں اس عظیم سانحے کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا اہتمام سکول ہذا کے تمام ہم نصابی کلب اور سوسائیٹیوں نے مل کے کیا تھا ۔ ٹھیک 8 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کی زد میں آکر شہادت پانے والوں کی یاد میں پورے سکول میں ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے انسانوں کی روحوں کی اٰیصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی کے بعد سکول سکیورٹی اور سییفٹی کے انچارچ جہانگیر شاہ نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے جدید طریقوں کے حوالے سے طلبہ کو ایک پرزینٹیشن دی۔ اس کے علاوہ عام حالات میں سکولوں اور گھروں میں روزمرہ استعمال کی اشیا اور اُن کےغلط استعمال سے خطرات پر مبنی ایک سیر حاصل بحث ہوئی اور بحث میں سکول کے طلبا نے اپنے تجربات کا تذکرہ کیا ۔ آخر میں پرنسپل آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت نے دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا ۔
akhss gilgit prgram on 8th october23

akhss gilgit prgram on 8th october


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
14320