Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت میں 8اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں شہیدوں اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان میں ہر سال 8اکتوبر کو زلزے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 8اکتوبر2005کو شدید زلزے کی وجہ سے کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے تھے۔اس قومی سانحے میں تقریباََ نوے ہزار(90000)قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور تقریباََ30لاکھ لوگ متاثر ہوگئے۔قدرتی آفات کی اہمیت اور اس سے پرعزم طریقے سے نبروآزما ہونے کیلئے اس دن کو پورے پاکستان میں منایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ہلال احمر پاکستان، آغاخان ایجنسی برائے ہیبیٹاٹ، الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستان بوائز سکاؤٹس اینڈ گرلز گائڈ ایسوسی ایشن اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی جس کے میر محفل وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن، سیکریٹری ہلال احمر گلگت بلتستان اور ریسکیو1122کے ڈائریکٹر جنرل نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز کے بعد ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان نے اس دن کے اغراض و مقاصد سامعین کے گوش گزار کروادئے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نے اپنے ادارے کی کارکردگی اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جی بی ڈی ایم اے کے اس اقدام کو سراہا۔اسکے بعد ڈی جی1122نے قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے سے متعلق مختلف پیشہ ورانہ امور پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے آخر میں میر محفل وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے شرکاء کو اپنی زریں خیالات سے نوازا اور تمام خدمت خلق کے ادارے جو گلگت بلتستان میں برسر پیکار ہیں ان کی کاوشوں کو سلام پیش کیا اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ان کاوشوں کی تعریف کی۔وائس چانسلر صاحب نے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مختلف اداروں اور گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کی بے حد تعریف کی اور فرمایا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اور اداروں کا قدرتی آفات سے مقابلہ کرنے کی استطاعت دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز جناب شہزادہ حسین خان مقپون نے تقریب میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی کاوشوں کو سراہا۔اپنی خطاب میں معاون خصوصی نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور خدمت خلق کے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے آخر میں ڈی جی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی جناب فرید احمد صاحب نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے واپس چانسلر کو ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کیا اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
gb 8th oct program2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
14314