Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس لائن میں‌ سینئرپولیس آفیسرز کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) ہفتہ کے روزچترال پولیس لائن کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا جس میں انتہائی قابل تجربہ کار تفتیشی افیسرز،ایڈیشنل ایس پی نورجمال ،قانونی واقف کار ڈی پی پی آیاز زرین،تمام ایس ایچ اوزاور چترال انوسیٹیگیشن ونگ کے عملے نے شرکت کی اس ٹریننگ میں اہم امور جس میں انکوائری زیر دفعات 157,156,174ض ف،چالان،زیردفعہ173ض ف،ڈی این اے ٹیسٹ کی تفتیش میں اہمیت ،تفتیشی کٹ کے استعمال کے موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
ایڈیشنل ایس،پی نور جمال جس کا شمار قابل تفتیشی افسران میں ہوتا ہے نے تفتیش اور جدید دور میں تفتیشی عمل میں جدید اوزاروں کے استعمال اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈی پی پی آیاز زرین نے عدالتی امور اور تفتیش کو وقت مقررپر تکمیل کرنے اور قانونی مسائل سے ٹریننگ کے شرکاء کو اگاہ کیا۔اس سیشن میں ٹریننگ میں شریک افسران سے تکنیکی امور جو تفتیش سے متعلق ہیں پر تفصیل سے مباحثہ کیا گیا،اس کے علاوہ سوالات وجوابات کا بھی ایک سیشن رکھا گیا،آخر میں ڈی پی او چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر کوئی بھی کیس حل نہیں کیا جاسکتا۔اُنہوں نے اس سلسلے میں چترال پولیس کوجدید طرز پر ٹریننگ دینے کے سلسلے میں اپنے بریفنگ میں بتایا کہ چترال پولیس کو ہر طرح کی جدید اوزاروں سے لیس کیا جائے گا۔
chitral police training


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14258