Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیو پی نے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے2271.334 ملین روپے لاگت کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں مختلف شعبوں کے 8منصوبوں پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 5 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ ایک پراجیکٹ کو واپس لے لیا گیااور دو پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع صوابی میں بنیادی مرکز صحت شیوہ کی دیہی مرکز صحت کی سطح پر درجہ بلندی اور نوشہرہ میڈیکل کالج نوشہرہ کے قیام کے منصوبے اور توانائی اور برقیات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں سوات میں 84 میگاواٹ کے مٹلتان ہائیڈل پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کے خریداری کے منصوبے شا مل ہیں۔ جبکہ خزانہ کے شعبے میں” محکمہ خزانہ کے استحکام اور استعداد کار میں اضافہ” اور شہری ترقی کے شعبے میں “خیبر پختونخوا کے شہروں کی بہتری کے پراجیکٹ کیلئےPRFکے PCIIپراجیکٹ کی دھرائی “کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14225