Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کی پہلی ترجیح مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے ، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) سینئر صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان نے پاکستان ٹریول مارٹ میں سیاحت پر مبنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کو بطور برینڈ ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ہوگا ، سیاحت کی ترقی کیلئے سیاحتی مقامات کے انفراسٹکچر کو بہتر کرنے سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہونگی ، ہماری پہلی ترجیح مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے جس کیلئے ہم پہلے ملک بھر سے سیاحوں کو اپنے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرینگے جبکہ اس کے بعد اوورز سیز پاکستانی اور بھر غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان لایا جائے گا ، سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی سے وہاں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا اور مقامی افراد کی زندگی بھی بہتر ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ٹریول مارٹ میں سیاحت سے متعلق کانفرنس میں خیبرپختونخوا سے سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان ، سندھ سے وزیر سیاحت و ثقافت اور تعلیم سید سردار علی شاہ ، پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت راجہ یاسر ایچ سرفرازاور گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا شریک ہوئے ،کانفرنس کا موضوع “ٹریول بلاگرز اور سوشل میڈیا کے اثرورسوخ سے متعلق “تھا ، جس میں ملک میں سیاحت کو بطور برینڈ متعارف کرنے اور مقامی سیاحت کے فروغ کیلئے اپنے پلان پیش کرتے تھے ، انہوں نے کہاکہ امسال عالمی یوم سیاحت کا موضوع بھی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور سیاحت تھا ، خیبرپختونخوا حکومت نے اس پر پہلے سے کام کرتے ہوئے ڈیجیٹل کی جانب بڑھے اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر کام کا آغاز کیا جو کہ اب آخری مراحل میں ہے ، اس سسٹم کے آنے سے خیبرپختونخواکے سیاحتی مقامات ، وہاں کی موسمی صورتحال ، مقامی ثقافت ، فنکاروں کی معلومات سمیت ایمرجنسی ، ہوٹلز کی بکنگ ، ریسٹورنٹ اور دیگر سب موبائل ایپ پر دستیا ب ہونگے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کی پہلی ترجیح مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ٹاسک فورس بنا لیا ہے جس کی سربراہی خود کرینگے ،تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور رونمائی کیلئے اقدامات اٹھائے ، ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کو آمدن کے حصول کیلئے موثر ذریعہ بنائیں اور سیاحت کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ،تمام صوبوں کو مل کر ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے ،خیبرپختونخوا پویلین میں سیاحتی ڈاکومنٹریز نشر کرنے کے علاوہ سٹالز میں دستکاری اشیاء،ہینڈی کرافٹ، براؤشرز، کالاش پویلین ، مہمانوں کیلئے سوینئرزاور موسیقی سمیت بہت کچھ رکھا گیا ہے ۔
TCKP tourisum
TCKP Pic 5 12


شیئر کریں: