Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلین پاکستان مومنٹً صوبائی حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ شہرام تراکئی
پشاور(چترال ٹائمز رپوٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نےً کلین پاکستان مومنٹً خیبر پختونخواپر عملدرآمد کرکے سلسلے میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی شہرام تراکئی اس ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔ چودہ رکنی اس کمیٹی میں دیگر متعلقہ محکموں کے وزراء او ر انتظامی سیکرٹریزبھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ7 ۔اکتوبر کو ملک بھر میں ً کلین پاکستان مومنٹ ً کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ صوبائی سطح پر قائم یہ ٹاسک فورس صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر صفائی کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی آگہی مہم چلانے کے لئے اسٹرٹیجی تیار کرے گی۔ ٹاسک فورس صنعتی فضلات، زرعی فضلات ، ہسپتالو ں کے فضلات اور آب وہوا کو آلودہ کرنے والے دیگر نقصاندہ فضلات کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے یا تلف کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کرے گی۔ ٹاسک فورس اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کمیونٹی، تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کرے گا ٹاسک فورس آبی حیات کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے ندی نالوں میں صاف وشفاف پانی کے بھاؤ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تجویزکرے گا۔ اسی طرح صوبے میں یوم صفائی ، ہفتہ ، صفائی اور ماہ صفائی باقاعدگی سے منانے کے لئے اقدامات بھی ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
ً کلین پاکستان مومنٹً کو موجودہ حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ اور وزیر بلدیات شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہو ں نے تمام سرکاری اداروں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور عوام الناس پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیابی میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14182