Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس پرچہ آوٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔۔پبلک سروس کمیشن

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا پبلک سروس کمیشن نے میڈ یا میں زیر گر دش پر چہ آوٹ ہو نے کی خبروں کی تر دید کر تے ہو ئے و ضا حت کی ہے کہ میڈ یا میں چلنے والی ان تما م خبروں میں کو ئی صداقت نہیں۔ پبلک سروس کمیشن کی جا نب سے جا ری کیے گئے بیا ن کے مطا بق کمیشن کے زیر نگرانی پی ایم ایس کے امتحا نا ت 25 ستمبر 2018 سے جا ری ہیں جسمیں 12 ہزار کے قریب طا لب علم قسمت آزما ئی کر رہے ہیں۔ امتحا ن صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے 60 امتحا نی مراکز میں ہو رہے ہیں۔ امتحا نی شیڈول کے مطا بق 27 ستمبر 2018 کو اسلا میا ت (لا زمی) کا پر چہ ہو نا تھا جسکے پر چہ جا ت کا سیل شدہ تھیلا سوات سنٹر کے سپر وائزری عملے کی جا نب سے غلطی سے کھو لا گیا تا ہم کے پی پبلک سروس کمیشن نے اس غلطی کے تنا ظر میں پر چے کا انعقا د اسی تا ریخ کو منسو خ کر تے ہو ئے اسلا میا ت (لازمی) کے پر چہ کیلئے 12 اکتو بر 2018 (صبح) کی تا ریخ مقرر کر دی ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14181