Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2018 کاآغاز ، صوبائی ثقافتی اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی جانب سے پاکستان کے مقامی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی پاکستان ٹریول مارٹ 2018 میں شرکت ، صوبہ کی سیاحت و ثقافت کی رونمائی اور سیاحتی مقامات کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے محکمہ سیاحت نے سٹال لگا دیااورساتھ ہی صوبائی سیاحت پر بنائی گئی مختلف ڈاکومنٹریز بھی نشر کی جائینگی ، کراچی میں شروع ہونے والے تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2018 کا افتتاح صوبائی وزیر سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ نے فیتہ کاٹ کر کیا ، پاکستان ٹریول مارٹ میں ملک کے تمام صوبوں سے نمائندگی کی گئی ہے تاہم اسی سلسلے میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے بھی صوبہ کی سیاحت و ثقافت کی دنیا میں رونمائی کرنے کیلئے سٹال لگایا ہے جبکہ ساتھ ہی پہلی مرتبہ صوبہ کے ٹریول اینڈ ٹورآپریٹرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، پاکستان ٹریول مارٹ2018 میں صوبہ خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان ، سندھ، پنجاب ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر سمیت مختلف ٹریول ایئرلائنز اور دیگر نے اپنے سٹالز لگائے ہیں ، ٹریول مارٹ میں شریک شرکاء کو سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے کیلئے صوبہ کے ٹریول اینڈ ٹورآپریٹرز کو دعوت دی گئی جبکہ ٹورمقامی سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں کیلئے سستے ٹورپیکیجز بھی دیئے جائینگے اس کے ساتھ سیاحوں کیلئے ایڈونچر ٹورازم کے پیکیجز، کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ ، موجودہ سیاحتی مقامات پر بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں سے متعلق آگاہ کیاجائے گا ، پاکستان ٹریول مارٹ کے افتتاح کے بعد سندھ کے وزیرسیاحت سید سردار علی شاہ نے خیبرپختونخوا کے پویلین سمیت دیگر سٹالزکا دورہ بھی کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ملک میں سیاحت کے فروغ سے ملک کی معیشت مستحکم ہو گی اور ملک ترقی کریگا ، تمام صوبوں کو مل کر ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے ،خیبرپختونخوا پویلین میں سیاحتی ڈاکومنٹریز نشر کرنے کے علاوہ سٹالز میں دستکاری اشیاء،ہینڈی کرافٹ، براؤشرز، کالاش پویلین ، مہمانوں کیلئے سوینئرزاور موسیقی سمیت بہت کچھ رکھا گیا ہے ،کراچی میں منعقدہ تین روزہ ٹریول مارٹ 4اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا تاہم خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اس میں شرکت کرینگے ۔
TCKP Pic 1 20

TCKP Pic 2 16

TCKP Pic 4 12

TCKP Pic 5 11


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14168