Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ چترال اور سوات ائیر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھولنے کا جائزہ لے رہی ہے..فضل حکیم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ٹی آئی ایم پی اے فضل حکیم خان نے تاجر برادری کو یقین د لایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو عوام کے بہترین مفاد کیلئے بروئے کار لائے گی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند برسوں میں یہاں صنعت و معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے زبردست تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی جس کا آغاز ہماری حکومت نے اپنے پچھلے دور سے ہی کر دیا تھااس کا اظہار انہوں نے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ملاقات میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر یوسف علی خان،نور محمد ،محبوب اور دیگر تاجر رہنما بھی شامل تھے اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے نومنتخب کابینہ کے ممبران کو مبارکباد دی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر فورم پر تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں تجارت و معیشت کو ترقی دیکر روزگار کے زیادہ اوربہترین مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 34ارب روپے کی لاگت سے سوات ایکسپریس وے کی تکمیل کے ساتھ ہی اب ہماری مرکزی حکومت سوات اور چترال ائیرپورٹ کو نہ صرف عام بلکہ بین الاقوامی پروازں کیلئے کھولنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے جس کا بنیادی مقصد نہ صرف مقامی لوگوں کو آمد و رفت کی جدید سہولیات دینا بلکہ نئے تجارتی اور کاروباری دروازے کھولنا بھی ہے اور عنقریب سوات کے عوام یہ خوشخبری بھی سن لیں گے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں پائیدار قیام امن کے ساتھ ہی ترقی کے زبردست مواقع ہمارے دروازے پر دستک دے رہے ہیں جن سے استفادے کیلئے ہماری تاجر و صنعتکار برادری کو ابھی سے تیار ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ سوات میں پن بجلی جیسی سستی توانائی کی پیداوار اور زراعت و سیاحت کو ترقی دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور صوبائی حکومت اس پر پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے سوات کا اگلا موسم گرما لوڈشیڈنگ فری ہو گا اور تمام شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں بہت جلد سوات میں وہ سنہری دور واپس آرہا ہے جب یہاں مختلف مصنوعات کے نئے کارخانے قائم ہونگے اور ان میں ہزاروں بیروزگاروں کو ملازمتیں ملنے کے علاوہ ہماری برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا جسکی یہاں شدید ضرورت بھی ہے اس موقع پر سوات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نومنتخب صدر یوسف علی خان اوردیگر ممبران نے گوناگوں مصروفیات کے باوجود استقبالیہ تقریب میں شرکت اور تاجر برادری کی حوصلہ افزائی پر ایم پی اے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14114