Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں سپورٹس گالا ۲۰۱۸ءاختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ(ریان ملک )آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ۲۷ستمبر کو شروع ہونے والا سپورٹس گالا ۲۰۱۸ء گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس ایونٹ میں کرکٹ ، والی بال ، سو اور دو سو میٹر ریس ،ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، فٹ بال کے میچز کھیلے گئے۔ اس میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی، آغاخان سکول بونی ، آغاخان سکول سوسوم ، پامیر پبلک سکول بونی اور اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ کی طالبات نے شرکت کی۔ ایس یس سی لیول کرکٹ کا فائنل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ اور آغاخان سکول بونی کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے کامیابی حاصل کی۔ ایس ایس سی لیول والی بال کے فائنل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ کوکو شکست دی۔ ایس ایس سی لیول فٹ بال کے فائنل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے آغاخان سکول بونی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ٹیبل ٹینس سنگل کے فائنل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکولکی عفیفہ علی نے پامیر پبلک سکول کی تشفین ہیبت کو شکست دی۔ ٹیبل ٹینس ڈبل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی سیدہ انیسہ اورتحسین شہباز نے پامیر پبلک سکول بونی کی زیبہ احسان اوررفیقہ سمل روز کو ہرا دیا۔بیڈ منٹن سنگل میں پامیر پبلک سکول کی مہروش نادر نے آغاخا ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی سیماعلی کو شکست دی۔بیڈ منٹن ڈبل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی مظہرہ امیر اور کومل علی نے پامیر پبلک سکول کی فرحت ناز اور تسکین خان کے مقابلے میں کا میابی حاصل کی۔ دو سو میٹر کے ریس میں آغاخان سکول بونی کی نورین صبا نے پامیر پبلک سکول کی تسکین خان کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک سو میٹر کے ریس میں آغاخان سکول بونی کی میمونہ عنایت نے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی جویریا مختارکو شکست سے دوچار کیا۔
ہائیر سکنڈری لیول کرکٹ اور فٹ بال فائنل میں آغاخا ن ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کو ہرا دیا۔ والی بال فائنل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے پامیر پبلک سکول اینڈ کالج کو،بیڈ منٹن سنگل میں پامیر پبلک سکول کی تہمینہ نگاہ نے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کی مہروش عالم کوجبکہ بیڈ منٹن ڈبل میں پامیر پبلک سکول کی وجیہہ تبسم اورماہین مراد نے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی جیا علی اور سدرہ محمود کو شکست دی۔ٹیبل ٹینس سنگل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی محسنہ عنایت نے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کی حافظہ گل کو ہرا دیا، ٹیبل ٹینس ڈبل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی نائلہ نبی اورارم نادر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی ثروت سبحانی اور نائلہ ّمختار کو شکست دی۔ سو میٹر ریس میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی تہمینہ علی نے پامیر پبلک سکول کی تسنیم عزیز کو ہرا دیا اوردوسو میٹر ریس آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی ثریا کوثر نے پامیر پبلک سکول کی سمیرہ بینش کوہرا دیا ۔
سینیئر فیکلٹی ممبر ایکٹنگ پرنسپل شجاع الدین نے شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند ماحول کی تخلیق کرنے میں کھیلوں کا ایک اہم کردار ہے اس لیے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ انھوں نے طالبات پر زور دیاکہ ان سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پہلی ترجیح آپ کی تعلیم ہی ہونی چاہیے۔
فزیکل ایجوکیشن ٹیچر رخسانہ پروین نے سپورٹس گالا ۲۰۱۸ء کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید تخقیق کے مطابق جو بچے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے ہیں وہ مختلف بیماریوں مثلاً بلند فشارِخون ، جوڑوں کے درد ، ذہنی الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ جسمانی سرگرمیاں بچوں کے ذہنی اور جسمانی توازن برقرار رکھنے کے ساتھ بچوں میں مختلف بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔اختتامی تقریب آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا او ر اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، ملی نغمہ اور ٹیبلو پیش کیا گیا۔
آ خر میں جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی ، شاندار کارکردگی دکھانے والی طالبات میں میڈل اور کھیلوں میں حصہ لینے والی تمام طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14067