Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے ترقی اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری، ترقی پانیوالوں میں سٹیلمنٹ آفیسرمظہرعلی شاہ بھی شامل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے فوری طور پر صوبائی منیجمنٹ سروس کے 16افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیدی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نورالامین، اے ڈی سی کرک نعیم اللہ خان، سیکشن آفیسر محکمہ زراعت منظور احمد آفریدی، اے سی الائی بٹگرام عامر حسن خان،اے سی جد بہ تور غر محمد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم جمال الدین، ڈپٹی سیکرٹری (پالیسیز) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد توفیق ، اے ڈی سی کوھاٹ شاہ نواز نوید،ڈپٹی کو آرڈینیٹر پی ایم آر یو آ فس آف چیف سیکرٹری کاشف اقبال جیلانی ،اے سی پٹن زیر تبادلہ بحیثیت اے سی، ایف آر بنوں مقبول حسین،سیٹلمنٹ آفیسر چترال سیدمظہر علی شاہ۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل جمشید خان ، سیکشن آفیسر محکمہ صحت مجیب الرحمان ، سیکشن افیسر محکمہ ماحولیات طارق جمال اور اے سی قبائلی سب ڈویژن بنوں اشفاق خان شامل ہیں مزید برآں مندرجہ بالا افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی مدت پر کام کریں گے۔ افسران محمد فاروق، نورالامین، نعیم اللہ خان ، جمال الدین ، محمد توفیق،شاہنواز نوید، سید مظہر علی شاہ اور جمشید خان کو پہلے سے اپنے زیر تحویل پوسٹوں پر اپنی ترقیوں کو حقیقی شکل دینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ منظور احمد آفریدی، عامر حسن خان، محمد سلیم ، کاشف اقبال جیلانی، مقبول حسین ، مجیب الرحمان ، طارق جمال اور اشفاق خان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
………………………………………
صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے تین افسران شاہ جہان ایڈیشنل سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، جوہر علی شاہ ایڈیشنل سیکرٹری IPC ڈیپارٹمنٹ اور مقبول خان ڈپٹی سیکرٹری (کیبنٹ) محکمہ انتظامیہ کی فوری طورپر گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج بنیادوں پر تقرریاں کی ہیں اور مذکورہ افسران میں شاہ جہان اور مسٹر جوہر علی شاہ کو گریڈ19 میں اپنی ایکٹنگ چارج تقرریاں اپنی پہلے سے زیر تحویل پوسٹوں پر حقیقی شکل دینے (actualiz) کی اجازت دی گئی ہے جبکہ مسٹر مقبول خان کی تعیناتی اور تبادلے کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے۔ اس امر کا عالان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
اسی طرح مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک خائستہ رحمان (پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔19)کی تقرری عارضی بنیادوں پر فوری طور پر گریڈ )20پی سی ایس۔ای جی) میں کردی ہے ۔ خائستہ رحمان (پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔20)کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختو نخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجاز حکام نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم محمد اکبر خان (پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔20)کو فوری اور باقاعدہ طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ 21 اور سیکرٹری محکمہ انتظامیہ محمد امتیاز ایوب (پی سی ایس۔ ایس جی۔بی ایس۔19)کو گریڈ 20میں ترقی دیدی ہے مذکورہ احکامات کی روشنی میں محمد اکبر خان (پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔21) اورمحمد امتیاز ایوب (پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔20)کو پہلے سے زیر تحویل پوسٹوں پر اپنی ترقیوں کو حقیقی شکل دینے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آ زمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے دو پی سی ایس ای جی بی ایس 19 (ایکٹینگ چارج بنیادوں پر)افسران محمد صدیق ، ایڈیشنل سیکرٹری گورنرز سیکرٹریٹ اورفخر الزمان، ممبر II بورڈ آف ریونیور پشاور کو گریڈ 19 میں فوری اور باقاعدہ طورپر ترقیاں دے دی ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طورپر کا م کریں گے جبکہ مذکورہ بالا احکامات کے بعد بھی مذکورہ افسران اپنی پہلے سے زیر تحویل پوسٹوں پر کام جاری رکھیں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔
دریں‌اثنا صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے محکمہ معدنی ترقی کے سینئر پلاننگ آفیسر عرفان اللہ (PCS SG-18) کو گریڈ 19 اور ممبر خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل احمد حسن PCS SG-20) کو فوری اور باقاعدہ طورپر گریڈ 21 میں ترقیاں دے دی ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے جبکہ عرفان اللہ (PSC SG BS-21) کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: