Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گریڈ 21کے تین ، گریڈ 20کے 11اور گریڈ 19کے 7افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 21کے تین ، گریڈ 20کے 11اور گریڈ 19کے 7افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ ۔21میں سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد سلیم کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ انرجی اینڈ پاور تعیناتی کی گئی ہے جبکہ چئیر مین پراونشل انسپکشن ٹیم فرخ سیرکو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر ظفر اقبال(پی سی ایس ۔ ای جی ۔ بی پی ایس ۔21( کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ ایس ٹی اینڈ آئی کے تعیناتی کی گئی ہے ۔اسی طرح گریڈ 20میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے سید ظفر علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ جبکہ سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اکبر خان کی بحیثیت چیئرمین پروانشل انسپکشن ٹیم ، سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی سید محمد شاہ کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف ایگزیکٹو فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سید عالمگیر شاہ کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظرسید نذر حسین شاہ کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ ماحولیات ، سیکرٹری محکمہ ماحولیات ذاکر حسین آفریدی کی بحیثیت چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور ،ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور مختیار احمد کی بحیثیت سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر محمدعابد مجید کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور داؤد خان کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ آبپاشی ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر عثمان یعقوب کی ڈپوٹیشن بنیاد پربحیثیت سیکرٹری محکمہ صنعت و ٹیکنیکل ایجوکیشن ، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم منظور احمد کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم تعیناتی کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد طاہر اورکزئی کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ، سیکرٹری محکمہ ریلیف، آبادکاری اور بحالی ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ اسٹبلشمنٹ کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ قیصر عالم کی ڈپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر ڈاکٹراسد علی خان کی بحیثیت سیکرٹری ریلیف ، بحالی و آبادکاری ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زکواۃ و عشر منتظر خان کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل معدنیات و معدنی ترقی تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اسی طرح ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونحوا ریونیو اتھارٹی محمد ناصر کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور محمد امتیاز ایوب کی تعیناتی بطور سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا احکامات کے نتیجے میں وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار (بی 19- ) کو سیکرٹری محکمہ زراعت کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد حکومت پاکستان کے اعلامیہ کی پیروی کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ سید وقار الحسن( پی اے ایس ۔بی ایس ۔21 ) کو خیبر پختونخوا میں اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ فوری طورپر عوامی مفاد میں حکومت سندھ کے ماتحت اپنے نئے فرائض سنبھال سکیں۔
درایں اثناء اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونحوا کے پرنسپل سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم (پی اے ایس۔ پی ایس ۔ 21 ) کو بھی حکومت خیبر پختونخوا میں اپنے فرائض سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ فوری طورپر عوامی مفاد میں مزید تعیناتی کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو رپورٹ کرسکیں۔ ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اور امداد باہمی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کی روشنی میں مجاز حکام نے ڈاکٹر شیر محمد ڈائریکٹر جنرل محمل لائیوسٹاک وڈائری ڈیویلپمنٹ (توسیع) خیبر پختونخواکو تاحکم ثانی محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اور امداد باہمی کے پورے محکمے کے لئے فوکل پرسن تعینات کردیا ہے تاکہ 100 روزہ ایجنڈا اور پانچ سالہ منصوبہ کی مناسب تشہیر ہوسکے۔ اس امر کا اعلان محکمہ زراعت لائیوسٹاک وامداد باہمی حکومت کی خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
14007