Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے مختلف اداروں کو نوٹسس جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) حکومت خیبر پختونخوا نے ایک نوٹس کے ذریعے پرنسپل /ڈائریکٹر رفیدہ نرسنگ کالج کویت ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی روڈ آبدرہ چوک پشاور اور پرنسپل / ڈائریکٹر مڈکس کالج آف ہیلتھ ، مینجمنٹ سائنسز اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اولڈ جمال انگلش ایجوکیشن اکیڈیمی امیر آباد جی ٹی روڈ چکدرہ دیر لوئر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یکم اکتوبر 2018 کو بالترتیب 12 بجے اور 11.30 بجے چیئرمین (HERA) کے سامنے پیش ہوں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونحوا رجسٹریشن اینڈ فنگشننگ آف پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (ترمیمی) آرڈیننس 2002 (پی کے آرڈیننس نمبر XXVII 2001 اور خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی فنگشنز ، رولز اینڈ ریگولیشنز 2008 کے تحت نجی شعبے کے تمام تعلیمی اداروں کی HERA کیساتھ رجسٹریشن لازمی ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا آرڈیننس 2002 کے تحت جسے HERA فنگشنز ، رولز اینڈ ریگولیشنز 2006 کے تحت اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی مروجہ ہدایات کے ساتھ اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے مذکورہ ادارے اپنی حدود میں واقع یونیورسٹی ایم کے یو کے ساتھ اپنے اداروں کا الحاق کرانے کے پابند ہیں۔ جبکہ انہوں نے مجاز حکام کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے نہ صرف متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بغیر کسی قانونی اجازت کے BSN میں مقررہ وقت سے پہلے پیشگی داخلے شروع کردئیے اور پوسٹ آر این ڈگری پروگرام بھی کا بھی آغاز کردیا۔ جو دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مساوی ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ کمیاں مذکورہ آرڈیننس کی شق 19-1 کے تحت ضابطے کی کاروائی کے ساتھ ساتھ کریمنل قوانین کے تحت بھی قابل سزا جرم ہے مزید برآں رفیدہ نرسنگ کالج اور میڈکس کالج آف ہیلتھ مینجمنٹ سائنسز دونوں ادارو ں کے پرنسپل / ڈائریکٹر صاحبان سے یہ بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ جواب دیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔

دریں اثنا ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پخونخوا نے وائس چانسلر سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دلہ زاک روڈ پشاور کو ایک نوٹس کے ذریعے یکم اکتوبر 2018 کو صبح گیارہ بجے چیئرمین ہیرا (HERA) کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خیبر پختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کو مذکورہ یونیورسٹی کی حیات اباد فیز تھری چوک میں سب کیمپس کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دی تھی جو زیر غور ہے جبکہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور فعالیت (ترمیمی) آرڈیننس 2002 اور خیبر پختونخوا ہاءئرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی فنکشنز، رولز اینڈ ریگولیشن 2006 کے تحت نجی سیکٹر میں کوئی بھی تعلیمی ادارہ ہیرا کیساتھ باقاعدہ رجسٹریشن کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں منعقد نہیں کرسکتا۔ جبکہ سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مذکورہ بالا رولز کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیشگی داخلوں کے لئے اشتہار جاری کیا ۔ نوٹس میں وائس چانسلر سٹی یونیورسٹی دلہ ذاک روڈ پشاور کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کے لئے کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے جس میں جرمانہ عائد کرنا اور ادارے کی بندش اور بلیک لسٹنگ وغیرہ شامل ہے اگر وائس چانسلر کیجانب سے جواب نہیں دیا گیا تو یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
13988