Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال فرقان بلال کے زیر صدارت پبلک لیزان کونسل کا اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی۔او آفس چترال میں PLC( پبلک لیزان کونسل ) سرکل چترال کے ممبران کے ساتھ ڈی۔پی۔او چترال کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد ہوا .جس میں عوامی مسائل زیر بحث ائے۔ ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال نے چار بڑے امور پر مفصل بحث کی جن میں منشیات کی روک تھام اور نشاندہی کے امور پرزور دیا اور PLC ممبران سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی امور پر بھی مفصل بات کی ۔ مجرمان اشتہاری جو معمولی نوعیت کے کیسیز میں ملوث ہیں کو پیش کرنے پر PLC ممبران سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سیاح، کاروباری افراد جو چترال کا دورہ کرتے ہیں ۔ان کے ساتھ تعاون اور غیر قانونی عناصر کی نشاندہی کے بارے میں پولیس سے تعاون کرنے پر بھی زور دیا ۔ ان کے علاوہ حالیہ خودکشی کے واقعات کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال نے PLC ممبران سے اپنے علاقوں میں جمعہ کے روز خطبات میں ائمہ کے زریعے خودکشی کے حوالے سے عوام میں اس کی ممانعت سے متعلق شعور اجاگر کرانے کی بھی تاکید کی ۔
پبلک لیزان کونسل ممبران نے چترال میں پولیس سے تعلق رکھنے والے مسائل جو غور طلب تھے سے ڈی۔پی۔او کو اگاہ کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا بالخصوص منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس کے اقدامات کی تعریف کی گئی اسکے علاوہ دیگر اداروں سے متعلق اپنے تحفظات ڈی۔پی۔او چترال کے وساطت سے پہنچانے کی دارخوست کی اور اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے PLC ممبران کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔
dpo chitral furqan addressing2

dpo chitral furqan addressing3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13969